معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ ماہ جولائی میں دنیا بھر میں ہر روز صرف انگریزی زبان میں تقریباً سات ہزار ’اسلام دشمن‘ ٹویٹس بھیجی گئیں۔
اس کے مقابلے پر اپریل میں ڈھائی ہزار ایسی ٹویٹس کی گئی تھیں، تاہم فرانسیسی شہر نیس میں حملے اور ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ان میں تیزی آ گئی۔
بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے تھنک ٹینک ڈیموس کو ایسے 49 الفاظ اور ہیش ٹیگ ملے جن سے اسلام دشمنی ظاہر ہوتی تھی۔
ٹوئٹر نے اس پر تاحال تبصرہ نہیں کیا۔
ڈیموس نے مارچ اور جولائی میں کی جانے والی ٹویٹس کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ایسی 215,247 انگریزی ٹویٹس ہیں جو اسلام دشمن، حقارت
آمیز یا نفرت انگیز ہیں۔
یورپ میں سب سے زیادہ ایسی ٹویٹس برطانیہ سے کی گئیں، جب کہ اس کے بعد نیدرلینڈز، فرانس اور جرمنی تھے۔
15 جولائی ایسا دن تھا جب سب سے زیادہ، یعنی 21,190 ٹویٹس بھیجی گئیں۔ اس سے ایک روز پہلے ایک شخص نے نیس میں ساحل پر موجود لوگوں پر ٹرک چڑھا کر 85 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے کہا تھا کہ یہ حملہ اس کے ایک پیروکار نے کیا ہے۔
ایک اور تیزی 17 جولائی کو ترکی میں ناکام بغاوت کے ایک روز بعد دیکھنے کو ملی، جب ایسی 10,610 ٹویٹس بھیجی گئیں۔ اس کے علاوہ 26 جولائی بھی اس حوالے سے سرگرم دن تھا۔ اسی دن فرانس کے شہر روآں میں شدت پسندوں نے ایک پادری کو چرچ کے اندر قتل کر دیا تھا۔ اس کی ذمہ داری بھی دولتِ اسلامیہ نے